3

کورونا کی چوتھی لہر میں ہلاکت خیزیاں جاری، مزید دو زندگیاں نگل گیا

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)کورونا کی چوتھی لہر میں ہلاکت خیزیاں جاری، مزید دو زندگیاں نگل گیا،نشتر اسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دو اموات ہوگئیں،فوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر اسپتال کے کورونا وارڈ میں کل 49 مریض زیر علاج ہیں،آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے 22 مثبت جبکہ 15 مشتبہ کیسز موجود ہیں، نشتر سپتال میں کورونا کے 15 مریض وینٹیلیٹر پر منتقل، 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں