11

کوٹ ادو،کارڈیالوجی سنٹر فنڈز نہ ملنے سے نا مکمل، مریض ملتان ریفر

کوٹ ادو،سابق دور حکومت میں شروع ہونیوالے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں کارڈیالوجی سنٹر کے تعمیراتی منصوبہ کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث روک دیا گیا،فنڈ واپس لینے سے بلڈنگ بھی نا مکمل،ہسپتال انتظامیہ نے نا مکمل بلڈنگ میں ویکسینیشن سنٹر بنادیا، کارڈیالوجی سنٹر نہ ہونے سے دل کے امراض میں مبتلا مریض پریشان ،حکومت سے اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق 4 سال ہیڈ تحصیل ہسپتال میں چائلڈ وارڈ ،ڈائیلسیسز سنٹراورریسکیو1122کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا تھا،تاہم ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو کی 13لاکھ آبادی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیالوجی سنٹر جسکی عمارت کی تعمیر شروع ہو گئی تھی،تبدیلی سرکار کے آنے کے بعد مذکورہ کارڈیالوجی سنٹر کیلئے مختص فنڈ واپس لے لیا گیا تھا،جس پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں کارڈیالوجی سنٹر کے تعمیراتی منصوبہ کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث روک دیا گیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انہوں نے کارڈیالوجی وارڈ کیلئے کچھ مشینری خرید لی ہے،تاہم محکمہ بلڈنگ نے انہیں مذکورہ بلڈنگ ان کے ہینڈ اور نہیں کی اور نہ ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کوئی کارڈیالوجسٹ اور دیگر عملہ تعینات کیا گیا ہے،اس حوالے سے شہریوں رشید احمد،محمدولید خان کورائی،مشتاق بلوچ،غلام یٰسین ،چاچا انور،محمد نعیم خان،ندیم خان ودیگر نے کہا کہ کوٹ ادو میں عوام کو جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں