11

کوٹ ادو ، نند سے تلخ کلامی پر بھاوج نے خود کشی کر لی

کوٹ ادو(نمائندہ پی این این اردو)نند بھاوج میں معمولی تلخ کلامی، بھاوج نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع کھائی چک سوئم میں عرفان ماچھی کی بیوی صائمہ بی بی کی اپنی نند کے ساتھ معمولی توں تکرار ہوئی جس پر خاوند عرفان ماچھی نے اپنی بیوی کو ڈانٹا جس کا اس نے برا منایا، دلبرداشتہ صائمہ بی بی نے گھر میں رکھاکالا پتھر پی لیا جس سے اس کی حالت نازک ہوگئی، تشویش ناک حالت میں اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں