11

کوٹ مٹھن سب ڈویژن کی ٹیم پر ڈیفالٹرز کا تشدد،بلوں کی وصول شدہ رقم چھین لی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کوٹ مٹھن سب ڈویژن کی ٹیم پر ڈیفالٹرز کا تشدد۔بلوں کی وصول شدہ رقم چھین لی،ریکوری ٹیم کو زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،ایس ڈی او کی درخواست پر کارسرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بلوں کی رقم چھیننے پر مقدمہ درج کروادیا گیا،ایس ڈی او میپکو کوٹ مٹھن سب ڈویژن راجن پور ساجد حسین کی ہدایت پر میپکو کوٹ مٹھن سب ڈویژن کے لائن مین عامر منظور، اسسٹنٹ لائن مینوں عامر فہیم اور محمد شوکت پر مشتمل ریکوری ٹیم میٹر اکاؤنٹ نمبر 02-15243-0052414بنام نذیراحمد سے 6388روپے کی ڈیفالٹ رقم وصول کرنے گئی تو پتا چلا کہ صارف نے تاحال بل ادانہیں کیا ہے،ٹیم نے کنکشن منقطع کرناچاہاتو ڈیفالٹر نذیراحمد اور اس کے دیگر ساتھی موقع پر آگئے اور میپکو ریکوری ٹیم کو زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور اسسٹنٹ لائن مین عامر فہیم سے بلوں کی وصول شدہ 25700روپے کی نقد رقم بھی چھین لی،ایس ڈی او کوٹ مٹھن سب ڈویژن کی درخواست پر تھانہ سٹی راجن پور میں کارسرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بلوں کی رقم چھیننے پر مقدمہ درج کروادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں