11

کوڑے خان ڈگری کالج جتوئی کے طلبا کی داخلہ فیسوں میں فراڈ کرنے کی شید مذمت کرتے ہیں،رانا سرفراز نون

چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، ڈاکٹر ظفر ہانس، نعیم خان ڈاہا اور عبدالباری جعفری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گورنمنٹ کوڑے خان ڈگری کالج جتوئی کے طلباء کی داخلہ فیسوں میں فراڈ کرنے کی شید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ وسیب دشمنی سے باز رہیں اور نوجوان طلباء کے امتحانات کی تاریخ 10 جولائی ہے ان کے داخلے نہ بھیج کر ان کو امتحانات سے محروم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر طلبا کو امتحانات سے محروم کیا گیا تو ہم احتجاجی مظاہرے کریں گے جس کا دائرہ پورے سرائیکستان تک بڑھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ہمدردیاں کالج کے طلباء کیساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ اس زیادتی کا ذمہ د ار پرنسپل کالج اعجاز جتوئی ہے،اگر فراڈ کلرکوں کا ہے یا کسی اور فرد کا اس کا ذمہ دار بھی کالج پرنسپل ہے،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف جسٹس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں