13

ملتان،کپاس کی نگہداشت میں غفلت پر محکمہ زراعت کے 3 افسران کو شوکاز نوٹس

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کوتاہی برتنے پر محکمہ زراعت توسیع ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ کپاس اہم مرحلہ میں داخل، تھوڑی سی لاپرواہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کپاس کی نگہداشت کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں میں کوتاہی برتنے پر محکمہ زراعت توسیع ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ یوسف الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلک شیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاع آباد لیاقت علی گوندل کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے،ملتان میں گلابی سنڈی اور دیگر ضرر رساں کیڑوں کا حملہ کاٹن ایڈوائزری بروقت کاشتکاروں تک نہ پہنچانے کی وجہ سے بڑھ رہا ہے،کپاس انتہائی اہم مرحلہ سے گزر رہی ہے،اس موقع پر تھوڑی سی لاپرواہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں کپاس کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری آصف رضا، ڈائریکٹر ز ملک نجم الحسن، شہزاد صابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے فیلڈ افسران اپنا عارضی ٹور پروگرام متعلقہ مانیٹرنگ آفیسرز سے شیئر کریں،مانیٹرنگ افسران کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی اے سی آر لکھی جائے گی،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں،شعبہ توسیع و پیسٹ وارننگ کا عملہ جعلی کھادوں و زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کیلئے معلومات کا باہمی تبادلہ کرے،سیکرٹری زراعت نے فیلڈ افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سفید مکھی،تھرپس اورچست تیلہ کے ہاٹ سپاٹس کو اپنی نگرانی میں ٹریٹ کروایا جائے اور اس کے بعد مکمل فالواپ دیا جائے،۔بارشوں اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے فضائی نمی بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے پیسٹ پریشر میں اضافہ ہورہا ہے،لہٰذا کاشتکار الرٹ رہیں اوراپنی فصل کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں،جبکہ ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاوٹنگ کریں،انہوں نے کہا کہ کاشتکار سفید مکھی، تھرپس، ملی بگ، چست تیلہ اور گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ایڈاوائزی پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں