9

کپاس کی گلابی سنڈی کے بے موسمی انسداد کیلئے پنک بول ورم مینجر مشین کا استعمال بے حد مفید ہے،ڈاکٹر زاہد محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)کپاس کی گلابی سنڈی کے بے موسمی انسداد کے لئے پنک بول ورم مینجر مشین کا استعمال بے حد مفید ہے،ڈاکٹر زاہد محمود،تفصیلات کے مطابق کپاس کی گلابی سنڈی کے بے موسمی انسداد کے لئے سی سی آر آئی ملتان کی تیار کردہ پنک بول ورم مشین زبردست نتائج کی حامل ہے اور اس کے استعمال سے سنڈی کا کافی کنٹرول ملا ہے،یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ آخری چنائی کے بعد کپاس کے ایک ہیکٹر رقبہ پرپنک بول ورم مینیجر مشین کی مدد سے اوسطاً فی پودا3ٹیندے اتارے جائیں تو اس سے ہمیں 275کلوگرام پھٹی حاصل ہوگی اور پھٹی کی قیمت اگر کم از کم4ہزار روپے فی40کلوگرام ہو تو ہمیں اس مشین کے استعمال سے اضافی رقم27ہزار5سو روپے حاصل ہوگی،جبکہ ایک ہیکٹر میں چلائی جانے والی اس مشین کے کل اخراجات مثلا ڈیزل اور مزدوری کی مد میں تقریباً 2500 روپے ہیں،اس طرح اخراجات کی رقم منہا کرکے ہمیں نقد منافع25ہزار فی ہیکٹر حاصل ہوگا،ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہااگر پنک بول ورم منیجر مشین جسے عرف عام میں ہونجا مشین بھی کہتے ہیں کا استعمال ٹھیک طرح سے کیا جائے تو ملک میں کپاس کے کل13لاکھ کاشتکاروں کو اس مشین کے استعمال سے کافی فائدہ حاصل ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ غیر حتمی اندازے کے مطابق اس مشین کے استعمال سے کا شتکاروں کے60تا70فیصد اخراجات ک کی بچت ہوگی جو وہ گلابی سنڈی کو کنٹرول کے لئے خرچ کرتے ہیں،بچت کے ساتھ گلابی سنڈی کی زندگی کے دورانیہ کو بھی اس مشین کے ذریعے توڑا جا سکے گا اور یوں اس کی افزائش نسل نہ بڑھنے پر کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ مزید برآں پنک بول ورم مشین کے استعمال سے ہمارے ہاں گندم کی بروقت کاشت کو یقینی بنایا جا سکے گا کیونکہ کپاس کے کھیت کو ایک بار ہی مشین چلا کر خالی کر لیا جائے گا،جس سے وقت اور توانائی کی بچت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں