6

کچاکھوہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،کھیت میں ہل چلانے والا نوجوان قتل

کچاکھوہ،میاں چنوں،نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،تفصیل کے مطابق کچا کھوہ کے نواحی گاؤں 32 دس کا رہائشی محمد بخش اپنے کھیت میں ٹریکٹر پر ہل چلا رہا تھا تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،پولیس تھانہ کچاکھوہ نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد بخش کا اپنے ماموں ریاض حسین کے ساتھ زمین کا تنازع چلا اور مبینہ طور پر ریاض حسین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے محمد بخش کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے پولیس تھانہ کچاکھوہ نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں