3

کچہ کے5 ڈاکوئوں نے مزید ایک نوجوان اغوا کرلیا

رحیم یارخان(نمائندہ پی این این اردو)فتح پور کا رہائشی 35سالہ صاحب دین جو کہ دودھ کا کاروبار کرتا ہے دودھ لینے کیلئے اڈہ نور شاہ کے علاقہ میں موجود تھا کہ اسی دوران کچہ کے 5ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کی نوک پر اغوا کرلیا اور کچہ کے علاقہ کی جانب فرار ہوگئے،ذرائع کے مطابق صاحب دین کو بھی تاوان کی غرض سے اغواء کیئے جانے کا شبہ ظاہر کیاجارہے، واضح رہے کہ کچہ کے ڈاکوئوں کی جانب سے اغواء ہونے والے افراد کی تعداد3ہوگئی ہے اس سے قبل حبیب اللہ اور پینل خان کو بھی ڈاکوئوں نے اغواء کرکے کچہ کے علاقہ میں منتقل کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں