6

کہروڑپکا پولیس قتل کے ملزموں کو بچانے لگی،مظلوموں کا احتجاج

کہروڑپکا،بوری بند لاش کا معاملہ،پولیس دیگر ملوث ملزمان کو بچانے میں مصروف،تفصیل کے مطابق مقتول شہباز کے والد اشرف اوردیگر رشتے دارو ں اہل علاقہ نے پولیس رویے کے خلاف احتجاج کیا اورمیڈیا کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ اوسٹی شاہد اسحاق ہم پر دبائو ڈال رہا ہے کہ صرف مبین کو ہی قاتل ٹھہرایا جائے دیگر کسی کا نام نہ لیا جائے اورسادہ کاغذ پر دستخط کرنے کو کہا انکار کرنے پر کیس کو خراب کرنے کی دھمکی دی ہے اورملزم قاتل کا بیان سکھاکر دلایاگیا ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو میں ڈی پی ا و آفس کے سامنے پوری فیملی کے ساتھ خود کشی کرلوں گا دوسری طرف ایس ایچ او شاہد اسحاق سے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میں کسی کو موقف دینے کا پابند نہیں ہوں جو مرضی آئے لکھ دو مجھے فرق نہیں پڑتاآئندہ مجھے کچھ پوچھنے کے لئے کال کی تو اچھا نہ ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں