10

کہروڑ پکا،تھانیدار کی غفلت،کانسٹیبل اور بچہ قتل کے ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے

کہروڑ پکا،کروڑ پکا کے نواحی علاقے چھتہ پھاڑا بستی کے رہائشی محمد ریاض اور محمد شہباز نے مسلح ہو کر محلہ ملکاں والا کے رہائشی شفیع پٹواری کو زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی کروڑپکا پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا اور مخبر کی اطلاع پر ایک پولیس پارٹی منیر ایس آئی کی قیادت میں ملزمان کا تعاقب کرنے کے لئے تشکیل دی،مخبر نے اطلاع دی کہ ملزمان اپنے گھر پر موجود ہیں پولیس پارٹی کے سربراہ اے ایس آئی منیر نے کانسٹیبل محمد شاکر اور محمد اعجاز کو نہتا ملزمان کا گھر دیکھنے کیلئے بھیج دیا اور خود دو کلومیٹر دور سرکاری گاڑی میں بیٹھا رہا ملزمان نے محمد شاکر کو قریب آتا دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد شاکر اور مستی کا دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،ملزمان پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی، کسی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں