11

کیا افغان فورسز کے ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکتا ہے؟ وزیراعظم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم نے کہا ہے کہ کیا افغان فورسز کے ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکتا ہے، ماضی کی غلطیوں کو دہرایا تو تمام فریق متاثر ہوں گے،وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں مضمون لکھتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنی بقا کیلئے لڑے، بہترین فوج اور انٹیلی جنس آلات سے دہشتگردی کو شکست دی، افغان حکومتیں اپنے شہریوں کی نظروں میں مقام پیدا نہ کرسکیں، یہی وجہ تھی کوئی بھی ناکام افغان حکومت کیلئے لڑنے کو تیار نہیں تھا،عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقت تسلیم کرنے کے بجائے افغان اور مغربی حکومتوں نے پاکستان پر الزام لگایا، پاکستان پر الزام لگانے کیلئے بھارت سے مل کر جعلی خبریں چلاتے رہے، الزامات کے باوجود پاکستان نے سرحد کی مشترکہ نگرانی کی پیشکش کی، محدود وسائل کے باوجود افغان سرحد پر باڑ لگائی،وزیراعظم نے کہا کہ الزام تراشی ترک کر کے افغانستان کے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہئے، افغانستان میں امن کیلئے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے، درست اقدام کے باعث دہشتگردی سے پاک افغانستان کا حصول ممکن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں