13

کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر اور اقبال اعوان کا ممتاز آباد جلوس روٹ کا دورہ،سکیورٹی انتطامات کی انسپکشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر انتظامات کی انسپکشن کی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران سے بریفننگ لی،کیپٹن ر ثاقب ظفر اور ظفر اقبال اعوان نے ممتاز آباد جلوس روٹ کا دورہ کرتے ہوئے پولیس جوانوں اور افسران سے ملاقات بھی کی،اور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں محرام الحرام کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ پرامن ماحول میں مجالس منعقد ہوسکیں،اس سلسلے میں حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے،کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ اضلاع کی سطح پر علماء کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندے قیام امن کیلئے کوشاں ہیں،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ریجن میں امن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،شرپسندی اور انتہا پسندی کے خلاف معاشرے کا ہر فرد متحد ہے کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے بھرپور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،تاکہ ن کی فضاء قائم رہ سکے،ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے،اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں