8

گاڑیوں پر رنگین اور بلیک پیپرز لگانے والوں پر جرمانہ عائد

ملتان،رنگین,بلیک پیپرز استعمال کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا آغاز کردیا گیا،9 نمبر چونگی پر رنگین اور بلیک پیپرز گاڑیوں پر لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی،کارروائی سیکٹر انچارج عید گاہ انسپکٹر محمد رمضان کی سربراہی میں کی گئی،دوران کارروائی بلیک پیپرز کو گاڑیوں سے اتروا دیا گیا،رنگین پیپرز گاڑیوں پر لگانے کی صورت میں بھاری بھرکم چلان بھی تھمائے گئے،بلیک پیپرز گاڑی پر لگانے پر 500 روہے کا جرمانہ کیا گیا،سیکٹر انچارج عید گاہ انسپکٹر محمد رمضان نے کہا کہ کم عمر ڈرائیور اگر گاڑی پر رنگین پیپرز استعمال کرتا ہے تو 1000 روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے،انسپکٹر محمد رمضان نے مزید کہا کہ ایک دن میں 20 سے 25 گاڑیوں کے چالان کئے جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں