14

گرانفروشی کے خاتمے،شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ای چالان متعارف کروایا جارہا ہے،کمشنر ملتان

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)حکومت پنجاب کی طرف سے ڈویژنل انتظامیہ کو اشیائے خورودونوش کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کا حکم ملتے ہی کمشنر ملتان ڈویژن نے سخت اقدامات شروع کردیئے،انہوں نے دورہ خانیوال کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کے خاتمے،شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ای چالان متعارف کروایا جارہا ہے،پورے ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے،ڈویژن میں اب وہی رہے گا جو کام کرے گا،کمشنر نے صارفین کو ریلیف کیلئے پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی،کمشنر نے کہا کہ ہر دکاندار کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے،بعد ازاں کمشنر نے سرکاری وصولیاں اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے بھی اجلاس کی صدارت کی،ان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ افسران مال ریکوریوں کی رفتار بڑھائیں بڑے نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے،انہوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے اجراء کا جائزہ لیا اور نئے منصوبوں کے ٹینڈر ہر صورت 30 ستمبر جاری کرنے کے احکامات دیئے،کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو خالد مسعود ستی نے بھی شرکت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں