8

گراں فروشی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہوٹل اور 6 دکانیں سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر گراں فروشی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ روز بھی کریک ڈائون کیا گیا،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بھی کارروائیاں کیں،کریک ڈائون کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2 ہوٹل اور 6 دکانیں سیل کردی گئیں،جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 3 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا،آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی انسپکشن ٹیموں نے ضلع میں 360 مقامات کی انسپکشن کرکے کرونا ایس او پیز کو چیک کیا اور عوام کو آگاہی بھی دی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کا جن کسی صورت بوتل سے باہر نہیں آنے دینگے،گراں فروشی روکنے کیلئے طلب و رسد کے نظام کی سختی سے مانیٹرنگ کررہے ہیں،علی شہزاد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران بھی پرائس کنٹرول کریک ڈائون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں