8

گرفتارملزمان لدا،نوکی بلوچ کے حواری بیٹے کو قتل کی دھمکیاں دے رہے،خاتون کا اہلخانہ کے ہمراہ نواں شہر چوک پر احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)خونی برج کی رہائشی مختیار بی بی نے اپنے خاوند محمد بلال،بیٹے محمد بلال ودیگر کے ہمراہ نواں شہر چوک پرملزمان شہزاد عرف لدابلوچ،نوکی بلوچ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہے ملزمان بااثر ہونے کی وجہ ہمیں اپنی جان کا خطرہ ہے پولیس نے ملزمان کو گرفتار توکرلیا،مگر ان کے حواری آئے روز ہمیں پریشان و حراساں کررہے ہیں اور دھمکیاں دی جارہی ہے کہ اگر تم نے راضی نامہ کیا تو تمہارے بیٹے بلال کو قتل کردیاجائیگا،جس کے ذمہ دار تم خود لوگ ہونگے،مختیار بی بی نے مزید کہا کہ جو ملزمان عوام کو تحفظ دینے والی پولیس کے تھانہ میں فائر کرسکتے ہیں ان کے سامنے ہماری کیا بقت ہے جب سے میرے بیٹے کے ساتھ واقعہ رونما ہواہے تب سے لیکر اب تک خوف کی وجہ سے ہم اپنے گھرسے ہی بے گھر ہوگئے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ جن کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں مگر کارروائی سے ہر کوئی گریزاں دکھائی دیتا ہے،متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی و آر پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مجھے یا میرے اہلخانہ کو کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی ذمہ داری ملزمان شہزاد عرف لدابلوچ،نوکی بلوچ اور ان کے حواریوں پر عائد ہوگی اور ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں