8

گرفتار ملزمان کو چھڑوانے کیلئے کار سرکار میں مداخلت پر 10 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس پارٹی پرڈندوں،سوٹوں سے حملہ آور ہوکر گرفتار ملزم کو چھڑوانے اور ملازمین کی وردیاں پھاڑنے کے الزام میں 10نامزد اور12نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،بستی ملوک پولیس کو اے ایس آئی شاہد مجید نے بتایا کہ اغوا کے مقدمہ میں نامزد ملزم آصف کی گرفتاری کے لئے بسم اللہ کالونی چھاپہ ماراگیا،جہاں ملزم کو گرفتار کرکے لیجارہے تھے کہ اچانک پولیس پارٹی پر ملزمان گلزار،اکرم، نیاز،یونس،عرفان وغیرہ نے اپنے نامعلوم مرد و خواتین کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ آور ہوکر ملزم کو چھڑواکر لے گئے اور ملازمین کی وردیاں بھی پھاڑ دی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں