10

گلگت بلتستان کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی،ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کامیابی حاصل کرے گی ، یہ بات انہوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایل اے 42 ویلی 3 کی نشست پر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عاصم شریف بٹ کے لئے اندرون حرم گیٹ ڈور ٹو ڈور ایک انتخابی مہم کے دوران کہی، اس موقع پر وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے، اس انتخابی مہم کے دوران انہوں نے مختلف کشمیری گروہوں سے ملاقات کرکے تحریک انصاف کے امیدوار کے لئے حمایت حاصل کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی،کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے جرات مندانہ انداز میں کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر کے کشمیری عوام کے دل جیت لیے ہیں اور اب وہاں کے عوام ووٹ کے ذریعے کرپشن زدہ عناصر کو مسترد کر دیں گے،رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مخالفین ملکر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے کیونکہ کشمیری عوام نے ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور مخالفین کی شکست واضح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے غیور لوگ ایماندار اور دیانتدار امیدواروں کو کامیاب کریں گے اور 25 جولائی کا سورج آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کا فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں