7

گلگشت کالونی کے تاجر رہنمائوں کا رشوت لینے کے الزام میں واپڈا ہائیڈ رویونین کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)گلگشت کالونی کے رہائشی تاجر رہنماؤں کے زیراہتمام واپڈا ہائیڈ رویونین کے سرپرست چوہدری خالد،غلام رسول گجر اور سجاد بلوچ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت کاشف رضا نے کی،اس موقع پر مظاہرین کاشف رضا، سلیم، عارف احمد، بلال، اعظم، کامران، اختر، سعید، اجمل مکی نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران نے یونین کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے،ملتان کی مختلف مارکیٹوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور رشوت نہ ملنے پر سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیتے ہیں،گردیزی مارکیٹ میں پول پر لگے ہوئے میٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا،لیکن واپڈا اہلکاروں نے بارہا درخواستوں کے باوجود کوئی کام نہیں کیا،تاہم واپڈا کے شکایت سیل میں درخواست پر اہلکار آئے اور فی کس دو ہزار روپے مانگے اور کہا کہ جو دو ہزار دے گا اس کا میٹر او ر تاریں لگ جا ئیں گی جو نہیں دے گا اس کا مسئلہ حل نہیں کیا جائے گا،جنہوں نے دو ہزار د یئے ا ن کے میٹر اور تاریں لگ گئیں ہم چھوٹے غریب تاجر و دکاندار ہیں لیکن گردیزی مارکیٹ میں کئی روز گزرنے کے باوجود بجلی کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا،میرے پاس رشوت دینے کے پیسے نہیں ہیں انہوں نے وزیراعظم، احتساب بیورو سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کے کرپٹ اہلکاروں چوہدری خالد،غلام رسول گجر اور سجاد بلوچ ودیگر ملازمین کے اثاثہ چیک کئے جا ئیں اور ان کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے جنہوں نے ادارے کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں