5

گنجان آباد شہری علاقوں کو نکاسی آب کے درینہ مسائل سے ریلیف دینے کے لیے اقدامات تیز

ملتان،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کیجانب سے سیوریج سینٹرل اور نارتھ ڈویژنوں کے گنجان آباد شہری علاقوں کو نکاسی آب کے درینہ مسائل سے ریلیف دینے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں اور سمیجہ آباد ڈسپوزل سٹیشن کی پمپنگ کیپسٹی کو بڑھانے کے لئے جنگی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے واضح رہے کہ سمیجہ آباد ڈسپوزل سٹیشن کی کیپیسٹی 100 کیوسک پر مشتمل ہے مذکورہ ڈسپوزل سٹیشن کو فل کیپسٹی پر چلانے کی بجائے صرف 60 کیوسک پر چلایا جا رہا تھا ڈسپوزل اسٹیشن کو فل کیپسٹی پر نہ چلائے جانے کی وجہ سے اس سے ملحقہ گنجان آباد شہری علاقوں جن میں شاہ رکن عالم کالونی، شاہین آباد، شریف پورہ، انصار کالونی، رائٹرز کالونی،گلبرگ کالونی، سمن آباد، اشرف کالونی، سمیجہ آباد نمبر 1،سمیجہ آباد نمبر 2، مہریہ کالونی، پیر منظور کالونی، نیو ملتان سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی آب کی شکایات کا سامنا رہتا تھا مون سون سیزن اور بارشوں کے ایام میں بھی مذکورہ شہری علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی میں بھی تاخیر کا سامنا رہتا تھا اب سمیجہ آباد ڈسپوزل سٹیشن کی پمپنگ کیپسٹی کو ساٹھ کیوسک سے بڑھا کر سو کیوسک کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے ان علاقوں کو عام دنوں میں نہ صرف نکاسی آب کی شکایات سے نجات ملے گی بلکہ بارشوں کے ایام میں بھی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے گا دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال کی ہدایت پر حافظ جمال روڈ،انصار چوک اور معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ شہری آبادیوں کو نکا سی آب کی شکایت سے عارضی ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ڈسپوزل پمپوں کے ساتھ ساتھ مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں