6

گندم کی سپورٹ پرائس میں اضافہ کا جلد اعلان کیا جائے گا،سید حسین جہانیاں گردیزی

میانوالی(نمائندہ پی این این اردو)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیرصدارت ضلع میانوالی میں محکمہ زراعت اور نجی کھاد بنانے والی کمپنی کے تعاون سے کسان کنونشن برائے فصلات ربیع2021،22 کا انعقاد کیا گیا،صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان،محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ گندم کی سپورٹ پرائس میں اضافہ کا جلد اعلان کیا جائے گا،گندم کی فصل ملکی فوڈ سکیورٹی میں کلیدی کردار کی حامل ہے،ملک میں گندم کی مجموعی پیداوار میں صوبہ پنجاب کا حصہ 76 فیصد ہے،امسال صوبہ پنجاب کے لئے گندم کا پیداواری ہدف2 کروڑ20 لاکھ ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے،جسے یقینی بنانے کیلئے گندم کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں،گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کاشتکاروں کی عملی شرکت لازمی ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ ان کے شانہ بشانہ شریک ہوگا،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے ضلع میانوالی میں محکمہ زراعت اور نجی کمپنی کے تعاون سے منعقدہ کسان کنونشن برائے فصلات ربیع 2021،22 کی صدارت کرتے ہوئے کہی،صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی کے تحت 12 ارب 59 کروڑ روپے کی لاگت سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے اور امسال اس پرورام کے تحت کاشتکاروں کو 10 لاکھ منظور شدہ اقسام کے بیج کے تھیلے،جڑی بوٹی مار زہریں اور جدید زرعی مشینری سبسڈی پر فراہم کی جائے گی،تاکہ گندم کے پیداوار اہداف کو یقینی بنایا جا سکے،صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور کاشتکار بھائیوں کی محنت کے باعث صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کی2 کروڑ9 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوئی اور اس کی کاشتکاروں کو اچھی قیمت بھی یقینی بنائی گئی،امسال بھی کاشتکار گندم کی کاشت زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کریں،انشاء اللہ امسال بھی کاشتکاروں کو گندم کی بہتر قیمت ملے گی اور حکومت ان سے ایک ایک دانہ خرید کرے گی،اس موقع پر وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ میں ایک خود کاشتکار ہوں اور کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا ہوں،ممبر پنجاب اسمبلی  ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ضلع میانوالی میں آبپاشی کے لئے دستیاب پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی نے کہا کہ محکمہ زراعت گندم کے معیاری بیج اور دیگر زرعی مداخل کی فرہمی سمیت کاشتکاروں کی فنی راہنمائی میں مصروفِ عمل ہے،ٹیکنیکل ہیڈ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی نصیر اللہ خان نے کہا کہ کھادوں کے متناسب استعمال سے گندم کی اوسط پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے،کسان کنونشن میں صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان،ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بھچر، ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں