15

گندم کی کاشت اور اس کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں،سید حسین جہانیاں گردیزی

ساہیوال(نمائندہ پی این این اردو)گندم کی کاشت اور اس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں اور حکومت پنجاب کاشتکاروں کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،زرعی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،جس کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سید حسین جہانیاں گردیزی صوبائی وزیر زراعت پنجاب،تفصیلات کے مطابق گندم کی کاشت اور اس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں اور حکومت پنجاب کاشتکاروں کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،زرعی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،گندم کی فصل ملکی فوڈ سکیورٹی میں کلیدی کردار کی حامل ہے،ملک میں گندم کی مجموعی پیداوار میں صوبہ پنجاب کا حصہ 76 فیصد ہے،امسال صوبہ پنجاب کے لئے گندم کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 20 لاکھ ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے،جسے یقینی بنانے کے لئے گندم کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں،گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کاشتکاروں کی عملی شرکت لازمی ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ ان کے شانہ بشانہ شریک ہوگا،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے ضلع ساہیوال میں محکمہ زراعت اور نجی کمپنی کے تعاون سے منعقدہ کسان کنونشن برائے فصلات ربیع 2021،22 کی صدارت کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی کے تحت 12 ارب 59 کروڑ روپے کی لاگت سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے اور امسال اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 10 لاکھ منظور شدہ اقسام کے بیج کے تھیلے، جڑی بوٹی مار زہریں اور جدید زرعی مشینری سبسڈی پر فراہم کی جائے گی،تاکہ گندم کے پیداواری ہدف کو یقینی بنایا جا سکے،صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور کاشتکاروں کی محنت کے باعث صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کی 2 کروڑ 9 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوئی اور اس کی کاشتکاروں کو اچھی قیمت بھی یقینی بنائی گئی،امسال بھی کاشتکار گندم کی کاشت زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کریں، انشاء اللہ امسال بھی کاشتکاروں کو گندم کی بہتر قیمت ملے گی اور حکومت ان سے ایک ایک دانہ خرید کرے گی،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب ڈاکٹرمحمد انجم علی نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی فنی رہنمائی میں مصروف عمل ہے اور کاشتکاروں کو گندم کی جدید ٹیکنالوجی بارے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈویژن اور ضلعی سطح پر میگا فارمرز کنونشن /سیمنارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور محکمہ زراعت پرعزم ہے کہ اس سال بھی پیداواری ہدف سے زائد گندم حاصل کریں گے۔ ٹیکنیکل ہیڈ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی نصیر اللہ خان نے کہا کہ کھادوں کے متناسب استعمال سے گندم کی اوسط پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں