16

گورنمنٹ ایم سی بوائز پرائمری سکول دہلی گیٹ میں سالانہ تقسیم انعامات تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)اے ای او ایجوکیشن گل بہار ملک نے کہا ہے کہ آج کے نونہال کل کے معمار ہیں،طلبہ کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے میدان میں دن رات محنت کریں تاکہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی بوائز پرائمری سکول دہلی گیٹ میں نرسری تا پنجم پوزیشن ہولڈر طلبہ میں سالانہ امتحان 2021 تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر ہیڈ ماسٹرز ہدایت اللہ، عابد توفیق کے علاوہ سماجی شخصیت سید طالب حسین پرواز نے بھی خطاب کیا،جبکہ معرو ف سماجی شخصیت سید طالب حسین پرواز نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے جس طرح اپنا کردار ادا کر رہی ہے ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں خستہ حالی کا شکار سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت کو سدھارنے کے لئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے،تاکہ اساتذہ، طلبہ و طالبات پریشانی کا شکار نہ ہوں اس موقع پر انہوں نے مذکورہ ادارہ کے اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں