4

گورنمنٹ زنیب ڈگری کالج چوک شہداں میں شجرکاری کے سلسلے میں پودے لگائے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان جسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ زنیب ڈگری کالج چوک شہداں میں شجر کاری کے سلسلے میں پودے لگا ئے گئے،اس موقع پر ملتان جسمین لائنز کلب کی صدر عالیہ افضل سپرا نے کہا انسانیت کی سب بڑی دشمن ماحو لیاتی آلودگی ہے پا کستان مو سمیاتی تبدیلیوں سے متا ثر ہونے والے ملکوں میں 7 نمبر پر ہے عالمی ماحولیاتی آلودگی کے خا تمے کے لیے ہر پانچ افراد کے لیے ایک شجر کا ہو نا ضروری ہے اس الحا ظ سے تقر بیاپا نچ لاکھ پودے لگا نے پڑتے ہیں ملتان کی آلودگی کے خا تمے اور کثا فت سے لڑنے کے لیے اس وقت جہاد کی بناء پر پودے لگا نے کی ضرورت ہے۔اور درخت آکسیجن پیدا کر نے کے کا رخا نے ہیں درخت لگانا موجودہ حالات میں وقت کی اہم ضرورت ہے۔انسانی صحت کے سازگار ماحولسر سبز پا کستان کی بدولت ممکن ہے۔شجر کا ری مہم میں سیکرٹری شائشتہ ذیبا،سمیرا اخلاق،رفعت اعظم ساجدہ خلیل،سبحان نثاراور گو رئمنٹ زنیب ڈگری کالج کی پر نسپل ثمینہ امجد بھی پودے لگا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں