19

گورنمنٹ پرائمری سکول بستی مان والا میں سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح

ملتان,گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نیا پنجاب سکول سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح کردیا، گورنمنٹ پرائمری سکول بستی مان والا میں افتتاح کیا گیا، اس پروگرام کے تحت ضلع ملتان کے 747 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا، نیا پنجاب سکول سولرائزیشن پروگرام کے تحت اب تک ضلع ملتان کے 664 سکولز شمسی توانائی پر منتقل کیے جا چکے ہیں،وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی،گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے حکومتی اخراجات میں کمی واقع ہو گی،تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ عوامی مسائل کے خاتمے کی طرف موڑ دیا ہے، رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے ترقی کی نئی راہیں نکلیں گی، تعلیمی اداروں کو عصری سہولیات دیکر ہی قوم کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے،معیاری اور اعلی تعلیم کی فراہمی اور فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں