10

گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن میں جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی کی گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ پر وقار تقریب میں شرکت،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی ہمیں ہمارے بزرگوں کی یاد تازہ کراتی ہے جنہوں نے ہمارے لئے قربانیاں دے کر ہمیں آزاد فیضہ میں سانس لینے کا موقع فراہم کیا ایک آزاد قوم ہونے پر ہمیں اپنے اوپر فخر ہے ہماری آزادی اس وقت مکمل ہوگی،جب ہم جموں و کشمیر کو آزاد دیکھیں گے ہم کشمیری عوام کو اس 75ویں آزادی کے موقع پر یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حقوق کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے ہر فورم پر ان کی آزادی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے،اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا، چوہدری خالد وڑائچ، ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن پروفیسر میاں ماجد، طاہرہ نجم، ہمیرہ ہاشمی، پروفیسر کامران آفاق و دیگر جلوہ افروز تھے،بعد ازاں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے گورنمنٹ ڈگری کالج آف ا سپیشل ایجوکیشن میں پودے بھی لگائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں