28

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم سولر پینل پرمنتقل،تمام کالجزمیں اگلے دوسالوں میں سولر سسٹم رائج کردیا جائیگا،وزیر توانائی


ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم کو سولر پینل پر منتقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز آباد ڈگری کالج برائے خواتین مخدوم رشید ڈگری کالج برائے خواتین و بوائزکالج بھی اسی سال سولر پینل پر منتقل ہوجائیں گے،جس سے کالجز کی بجلی فری ہوجائےگی اور بھاری بجلی کے بلوں سے بھی چھٹکارہ ملےگا،پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پنجاب کے تمام کالجزکواگلے دوسالوں میں سولر پر منتقل کردیا جائے جس پر کوشش جاری ہیں عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں حکومت پنجاب یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کو بھی سولر پینل پر منتقل کررہی ہے،اس موقع پر سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب پروفیسرڈاکڑ فرید شریف ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قاضی خالد، پرنسپل شمالہ خالد، راناندیم ،عمران شمشاد، ملک عبدالروف آرائیں، غزل غازی ،اقبال عاربی ،چوہدری عباس ،رانا علاوالدین ،طارق مان، عبیداللہ انصاری ،پیر لیاقت شاہ، ڈاکٹر منظور ۔ محمود شاہ،راو نعیم ،چوہدری فقیر الللہ گل،نجف خان سیال سمیت دیگر شریک تھے،بعدازاں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک مخدوم رشید گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین و بوائز کالج کو سولر پینل پر منتقل کئے جانے کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب اور اختتام پر سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف قریشی کے ہمراہ گورنمنٹ بوائزڈگری کالج مخدوم رشید میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں