11

گھریلو صارفین کیلئے بری خبر،گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں

ملتان(بیورو رپورٹ)عوام کیلئے بری خبر ہے، یکم نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں،مختلف سلیبز کے گیس بلز میں ساڑھے پانچ سو روپے لیکر نو ہزار روپے سے زائد تک کا ا ضافہ ہوگا،تفصیلات کے مطابق عوام کیلئے بری خبر ہے، گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں، یکم نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی ہوسکتی ہے،گھریلو صارفین کیلئے گیس کے ریٹ 270 فی صد مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی،گیس ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری تک ہوسکتا ہے،
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دو سلیب والے گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی نہیں ہوگی، ماہانہ 0.5 ہیکٹا میٹر کیوب استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر کیوبک استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر ریٹ 553 کے بجائے 683 کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر بل 3733 کے بجائے 4295 روپے کرنے کی تجویز ہے،ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 738 کے بجائے 1000 روپے کرنے کی تجویز ہے،دستاویز کے مطابق ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا بل 8016 کے بجائے 10272 روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 4 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 14400 کے بجائے 19495 روپے کرنے کی تجویز ہے، 4 ایچ ایم سے زائد پر ریٹ 1460 کے بجائے 2000 روپے ، ماہانہ 4 ایچ ایم سے زائد پر بل 25494 کے بجائے 34622 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں