25

گھریلو صنعتوں کو مالی معاونت فراہم کرینکا آغاز،15 دستکاروں میں چیک تقسیم

ملتان،حکومت پنجاب کے گھریلو صنعتوں کو مالی معاونت فراہم کرنے بارے پروگرام کے تحت پنجاب سمال انڈسٹریز کی گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا،اس سلسلے میں پنجاب سمال انڈسٹریز اور چیمبر آف کامرس ملتان کے زیر اہتمام دستکار پزیرائی پروگرام منعقد ہوا،جس میں کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود، صدر چیمبر اف کامرس ملتان خواجہ صلاح الدین نے 15 دستکاروں میں آسان شرائط پر قرض کے چیک تقسیم کئے،پروگرام میں پنجاب سمال انڈسٹریز اور بلیو پاٹری پر تفصیلی ڈاکومنٹری بھی لانچ کی گئی،جبکہ بلیو پاٹری کے پرانے دستکار محمد واجد کی خدمات کے اعتراف میں دستار بندی بھی کی گئی،بلیو پاٹری کے تمام دستکاروں میں خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے،جبکہ پاکستان ہینڈی کرافٹ لوگو مقابلے میں پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان اسد علی کو بھی انعام دیا گیا،اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پاکستان میں گھریلو صنعتوں کا مستقبل روشن ہے۔ حکومتی پالیسی کے سبب سمال انڈسٹریز عالمی منڈیوں میں اپنا تسلط قائم کرسکے گی۔کاشی گری، ظروف سازی، بلیو پاٹری خالصتاً ملتانی فن ہے۔موہنجودڑو، باب±ل،ہڑپہ کی قدیم تہذیبیں مٹی کے برتن بناتی رہی ہیں۔مٹی کے ظروف کی رنگاءکیلئے قدیمی پودے انڈیگو سے نیلا رنگ نکالا جاتا تھا۔کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کی جانب سے بناءجانے والی بلیو پاٹری کی ڈاکومنٹری کو تمام ملکوں میں دکھایا جائے گا۔ لوکل فن کی حوصلہ افزائی کرکے عالمی سطح پر متعارف کروارہے ہیں۔ملتان ائیرپورٹ پر بلیو پاٹری اور لوکل کرافٹ کا ڈسپلے سنٹر بنایا جائے گا۔حکومت پنجاب نے تاجر اور صنعتکار برادری کیلئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر آف کامرس نے ترقیاتی کاموں، سرکاری پالیسیوں کی عملدرآمد، شہر کی بہتری بارے ڈویڑنل انتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے۔آگے بھی انتظامیہ اور چیمبر کے تعاون سے مزید بہتری لاءجائے گی۔کمشنر جاوید اختر محمود نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر تمام افسران کی کاوشوں کو سراہا۔صدر چیمبر آف کامرس خواجہ صلاح الدین نے کہا کہ چیمبر آف کامرس نے ہمیشہ دستکاروں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ لوکل فن کے فروغ کے لئے ڈویژنل انتظامیہ کا وڑن،کاوشیں لائق تحسین ہے۔ بزنس کمیونٹی حکومت پنجاب کے اقتصادی اقدامات کو سراہتی ہے۔لوکل دستکار کی فلاح و بہبود،سوشل سیکٹر کی ترقی اور شہر کی خوبصورتی و بہتری کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے بلیو پاٹری دستکار محمد واجد کیلئے چیمبر کی جانب سے 25000 روپے کا بھی اعلان کیا۔ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسسٹریز عمارہ منظور نے کہا کہ اس خطے کے دستکاروں کیلئے ہینڈی کرافٹ ڈویلپمنٹ سنٹر بنایا جائے گا۔ہمارے دستکار ہماری شان اور پہچان ہیں۔ان کو عزت دینا لازم ہے اور ان کے فن کو عالمی مارکیٹ تک رسائی دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر معروف صنعتکار فضل الہی،ڈائیریکٹر کلچر اینڈ کرافٹ یاور مہدی نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلقات عامہ، لوکل گورنمنٹ، پی ایچ اے، ایم ڈی اے و دیگر محکموں کے افسران، ملتان چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں