12

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا شجرکاری کا ٹارگٹ مقرر،ملتان بورڈ میں ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام تعلیمی بورڈز کو شجرکاری کا ہدف دے دیا،ملتان بورڈ میں افتتاح ، تفصیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان ویژن کی روشنی میں ایچ ای ڈی نے تما م تعلیمی بورڈز کو پودے لگانے کاہدف دےد یا ہے،اس سلسلے میں ملتان بور ڈ کو ایک ہزارپودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے،اس منصونے کا افتتاح چیئرمین بورڈ میاں محمد نواز نے کیا،اس موقع پرسیکرٹری بورڈ طاہرہ کلثوم ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روف کھوکھر، آر ای انجییئر سلیم رضا بلوچ، سیٹیٹ آفیسر ناصر شمسی صدرایمپلائز یونین ملک نثار احمد، ، سینئر نائب صدر یونس صدیقی ملک رمضان ، اور دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ پروفیسر میاں محمد نواز نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملتان بورڈ میں شجرکاری بھرپور طریقے سے کی جائے گی جو ہدف دیا گیا ہے وہ اگست کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا، پودوں کی حفاظت کے لئے عملے کا تعین کردیا گیا ہے، گرین پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کےلئے ضروری ہے تاکے ان کو پاک اور صاف ماحول میسر آسکے ،ملتان بورڈ کے زیراہتمام اس وقت امتحانات خوش اسلوبی سے جاری ہیں جو اسائمنٹ دی گئی اس کو احسن طریقے سے پورا کیا جارہا ہے اسی طرح شجرکاری کی اسائمنٹ بھی بروقت پوری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں