12

ہاریزن ٹیلی ٹیک اپنی سپیڈ تیز کرکے وقت مقرر میں ٹارگٹ پورا کرے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے

ملتان،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے کہا ہے کہ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن بہت اچھا اقدام ہے، ہاریزن ٹیلی ٹیک اپنی سپیڈ تیز کرے اور وقت مقرر میں اپنا ٹارگٹ پورا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کرنے والی فرم ہاریزن ٹیلی ٹیک سے پرفارمنس بریفنگ لینے کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ا ے نے کہا کہ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن بہترین اقدام ہے۔ جو مفاد عامہ کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ہاریزن ٹیلی ٹیک پروفیشنل سٹاف کے ساتھ اپنے ٹارگٹ کو وقت مقررہ پر پورا کرے۔ عوام الناس کے بیٹھنے کے لئے بہتر جگہ بنائیں۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں۔ ہاریزن ٹیلی ٹیک کمپنی کے ائیریا منیجر عرفان نذیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔ کہ ہم اپنے ٹارگٹ کیطرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن کے لئے نئے سکینرز لے لئے گئے ہیں۔ کام تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ میں ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ اور ون ونڈو انچارج رانا حسان موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں