40

ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا رحیم یار خان میں مختلف سکیموں پر 2210ملین سے زائد خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہے۔ پی ایچ ای کی 81سکیموں پر 5کروڑ91لاکھ ہاﺅسنگ کی 7سکیموں پر 8کروڑ ایک لاکھ ،دیگر سکیموں پر 1625ملین پر خرچ کیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے رحیم یار خان میں مختلف سیکموں کا جائزہ اور بریفنگ لینے کے موقع پر لیتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ،ڈائریکٹر ٹیکنیکل زائد اقبال، ایکسین ندیم عباس اور ڈائریکٹر فاٹا راﺅ شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جاری منصوبوں میں معیار پر بھر پور توجہ دی جائے،تمام ترقیاتی کاموں کو شفاف انداز سے مکمل کیا جائے گا۔اور تمام کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ اُنھوںنے مزید کہا کہ ڈائریکٹر فاٹاکو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ کہ جلد ازجلد وزیر اعظم پاکستان کے نیا ہاﺅسنگ پروگرام کے لیئے جگہ کا تعین کیا جائے۔ کمرشل فیسوں کی وصولی کے لیئے عملی اقدامات کیئے جائیں۔ کمرشل کئے جانے والے پلاٹوں کے مالکان نوٹس دیئے جائیں۔ جلد ازجلد کمرشل فیس جمع کروائیں جائیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت غریب عوام کو نئے گھر دینے کے لیئے پرُ عزم ہے۔ ترقیاتی کاموں میں تا خیربرداشت نہیں کی جائے گی۔ ذمہ دار ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں