9

سینئر رکن بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی عوامی خدمت کچہری،شہریوں کی درخواستوں کی شنوائی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سینئر رکن بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے ملتان میں عوامی خدمت ریونیو کچہری لگائی اور ریونیو سے متعلق شہریوں کی درخواستوں کی شنوائی کی،اس موقع پر کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ضلعی حکام بھی موجود تھے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے،ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ ہے،کچہری کے دوران تمام ریونیو عملہ اور افسران ایک جگہ اکھٹے بیٹھ کر شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کررہے ہیں،جس سے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے،انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز مال پر بھی ریونیو سے متعلقہ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں،جس سے عوای خدمت ریونیو کچہری کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے،۔بابر حیات تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریونیو کچہری شروع کرنے کا وہژن دیا جو کہ لاکھوں شہریوں کو ریلیف فراہم کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو 27 مختلف عوامل پر جانچا جا رہا ہے،صوبے کے تمام ریونیو مسائل اور ریونیو کورٹ کے ڈیٹا کا بیک اپ تیار کیا جا رہا ہے،جس میں ملتان ڈویژن کی کارکردگی بہتر ہے،بابر حیات تارڑ نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر ریونیو کچہری کو ایک ماہ میں دو مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے، پنجاب بھر میں اگست تک 82 ہزار 500 درخواستیں ریونیو کچہری میں موصول ہوئی ہیں جبکہ 97 فیصد درخواستوں کو ریونیو کورٹ میں موقع پر حل کر دیا گیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ11 کچہریوں میں 13430 درخواستیں وصول اور 13203 حل کی گئیں ہیں،ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں،کورونا ویکسینیشن کا سنٹر بھی ریونیو خدمت کچہری کے باہر قائم کردیا ہے، کمشنر ملتان نے بتایا کہ ریونیو افسران پورے دن کی سروس ڈیلوری رپورٹ ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو جمع کروانے کے پابند ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ریونیو خدمت کچہری کے پلیٹ فارم سے صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے،تمام ضلعی ریونیو افسران موقع پر شہریوں کی شکایات کی سماعت کرکے شکایت کا ازالہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں