8

ہسپتالوں کی ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس،مانیٹرنگ رپورٹس باقاعدگی سے بھیجنے کی ہدایت

ملتان،سیکرٹری صحت و بہبود آبادی جنوبی پنجاب، محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ہسپتالوں کی ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں جنوبی پنجاب کے ٹرشری اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،سیکرٹری صحت نے جنوبی پنجاب میں ہسپتالوں کی جاری سکیموں کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی،سیکرٹری سحت اجمل بھٹی نے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں میں در پیش مشکلات کو فوری دور کرکے سکیموں کو مکمل کیا جائے،انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل سے لوگوں کو صحت عامہ کی موثر سہولیات کی فراہمی ہو گی،جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کرپشن، رکاوٹ، اور غفلت بالکل برداشت نہیں کی جائے گی،سیکرٹری صحت اجمل بھٹی نے تمام متعلقہ افسران کو ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کرکے رپورٹس باقاعدگی سے بھجوانے کی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں