7

ہفتہ عوامی رابطہ مہم کا مقصد عوامی رابطوں کے ذریعے مفاد عامہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،پی ایچ اے

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پی ایچ اے نے ہفتہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے،مہم کا مقصد عوامی رابطوں کے ذریعے مفاد عامہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،جس سے حکومت اور عوام میں اتحاد کی فضا پیدا ہو،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی نے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پودے لگانے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر نعیم عباس بھی موجود تھے،ڈائریکٹرہارٹی کلچر نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس، پارکوں میں صفائی،پودوں کی تراش خراش، شجر کاری اور دیگر امور کی انجام دہی کے لئے ہفتہ عوامی رابطہ مہم کو موثر بنایا جا رہا ہے،6 ستمبر سے 12ستمبر تک مسلسل سرگرمیوں میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنائیں گے،شجر کاری کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں