26

ہفتہ کے روز معمول کے مطابق مارکیٹیں کھولی جائیں گی

ملتان،چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز احتشام الحق، صدر ظفر اقبال صدیقی اور جنرل سیکرٹری عزیز الرحمان انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہفتہ کے روز معمول کے مطابق مارکیٹیں کھولی جائیں گی،کورونا میں کمی آئی ہے لیکن ختم نہیں ہوا اس لئے تاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ دکانوں پر وہ خود بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی اس کی ہدایت کریں، ان کا کہنا تھا کہ تمام صدور اپنی اپنی مارکیٹوں میں دکانداروں کو آگاہ کریں اور کل دکانیں کھولنے کیلئے پیغامات جاری کریں ۔ اس سلسلے میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دکانداروں کو ہفتے میں ایک روز دکانیں بند رکھنے اور باقی ایام میں کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی،اس موقع پر تاجر رہنما ضلعی صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز شیخ طاہر امجد اور ضلعی چیئرمین مرزا اعجاز علی نے بھی اظہار خیال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں