19

ہلال احمر کے تمام ہسپتالوں کو فعال کیا جائے،کمشنر جاوید اختر محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے ہلال احمر کے وفد نے ملاقات کی اور اپنی ورکنگ بارے بریفنگ دی،اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ پبلک آفس میں کورونا ایس او پیش پر عملدرآمد ناگزیر ہے،ہلال احمر پاکستان انسانی خدمت کا ادارہ ہے۔قدرتی آفات میں ہلال احمر فعال کردار ادا کرتی ہے،ہلال احمر کے تمام ہسپتالوں کو فعال کیا جائے،کوارڈینیٹر پنجاب محمد سلمان نے کمشنر ملتان کو مسائل سے اگاہ کیا اس موقع پر ضلعی فرسٹ ایڈر شمشاد اختر، ہلال احمر سٹاف بھی موجود تھا۔ علاوہ ازیں ہلال احمر کی جانب سے آٹومیٹک سینٹائزر مشین، واشنگ اسٹیشن کمشنر آفس میں انسٹال کیر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں