7

ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے، پرویز الٰہی

لاہور،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے این اے 163 وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیات ایوب بندیشہ، زاہد بندیشہ، اویس بندیشہ اور پیر یعقوب کھگہ نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر غضنفر الیاس بندیشہ، پیر ہارون شاہ کھگہ اور پیر زمان شاہ کھگہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے حوصلہ اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہماری پارٹی کے دروازے ہر محب وطن کیلئے کھلے ہیں۔ ہر جماعت کی اپنی اپنی سیاست اور مقصد ہوتا ہے، ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام جماعتوں کی مہربانی ہے کہ سینٹ الیکشن میں انہوں نے میری بات مان لی اور رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کا پنجاب اسمبلی کی کارروائی میں احسن انداز میں حصہ لینے اور بھرپور تعاون کرنے پر مشکور ہوں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں سے پہلی بار سینٹ الیکشن میں پنجاب میں کسی کا ریٹ نہیں لگا۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہر جماعت کو اس کا حق ملا۔ ایوب بندیشہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے عوامی خدمت کے جذبے سے متاثر ہو کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں