6

ہمیں بزرگان دین کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا چاہئے،سید علی حسین شاہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلمانوں کی کامیابی فلسفہ امام حسین میں پوشیدہ ہے،ہمیں اپنی زندگیوں کو جنت کے سرداروں کی تعلیمات کے مطابق گزارنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار حضرت چادر والی سرکار پیر سید علی حسین شاہ نے جامع مسجد سید پیر امیر شاہ اللہ شافی چوک ملتان میں منعقدہ سالانہ سید نا امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بزرگان دین کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا چاہئے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دربار حضرت پیر جندن شاہ ،حضرت پیر امیر شاہ کے سجادہ نشین مخدوم زادہ ڈاکٹر پیر سید عبدالسمیع نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب،فرقے اور تمام مکاتب فکر حضرت امام حسین کی زندگی وشہادت کو اولین درجہ دیتے ہیں جو کہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور زندگی کا حاصل بھی ہے،ہمیں چاہئے کہ آل رسول سے محبت کو زندگی کا مقصد بنائیں اس موقع پر معروف عالمی شہرت یافتہ قاری سعید نقشبندی نے تلاوت قرآن اور معروف عالمی نعت خواں وقاص رضا قادری نے نعت رسول مقبول و منقبت حسین پیش کی ،کامران رفیق بخاری اور قاری عارف سعیدی نے بھی خطاب کیا ،کانفرنس کے اختتام پر پیر سید علی حسین شاہ اور مخدوم زادہ ڈاکٹر پیر سید عبدالسمیع نے پاکستان کی سلامتی ،کشمیر وفلسطین کے مسلمانوں اور کرونا وبا کے خاتمے کےلئے خصوصی دعا کرائی ،کانفرنس میں انجیئنر سیف اللہ خان سرانی،پیر سید اختر حسین شاہ ، پیر سید مدثر حسین شاہ ،فیاض احمدبھٹہ ایڈووکیٹ ،محمد سعد علی،ڈاکٹر جواد حسین شاہ ، ڈاکٹر خلیل ملک،عرفان قریشی، محمد اعجاز ،محمد راحیل ، وقاص رفیع ،انسپکٹر محمد زوہیب، رانا ذیشان ودیگر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں