8

ہمیں سیکرٹریٹ نہیں با اختیار صوبہ چاہئے،سید یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سینٹ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کمشیر میں تمام سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،ہم کشیمر کے دائرہ کیلئے بات کی ہے اور کشمیر ہمارے دل کے بہت قریب ہے،ملتان کے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بھٹو نے کہا تھا ہم کمشیر کیلئے لڑ سکتے ہیں،کمشیریوں نے اپنے لئے بہت جدوجہد کی ہے، ہم چاہتے ہیں کمشیر کا مسلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، ہم نے تعلیم ، صحت کے لیے بہت کام کیا، ہم نے الیکشن کے زریعے سندھ میں حکومت بنائی،سابق وزیر اعظم و سینٹ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آئے دن بجٹ پیش کئے جارہے ہیں،گیس بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دی جاتیں ہیں،تین ماہ میں صوبے ملنے کی بات کئی گئی تھی لیکن تین سال گزر گئے،ہمیں سیکرٹریٹ نہیں با اختیار صوبہ چاہیے،پی ڈیم کی جانب سے ہم نے جتنے بھی الیکشن لڑے سب جیتے جب بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے حکومت کو ہار کا سامنا پڑے گا، ہم نے سیٹیں جیت کر حاصل کی اگر ایک دو نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہوجائے پیپلز پارٹی جیت ہو جائے گی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کرنا غلط بات ہے ، تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں