9

‘ہمیں پتا ہے اچھا کون ہے اور برا کون، اے پی ایس پر حملہ کرنیوالوں کا کیس الگ ہے’

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے اچھا کون ہے اور برا کون ہے، ہتھیار ڈالنے والوں سے ہی بات ہوسکتی ہے، اے پی ایس پر حملہ کرنے والوں کا کیس الگ ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے، کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کرنے کے لئے تیار ہیں،دوسری جانب وزیراعظم نے ترک میڈیا کو انٹرویود دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، نتیجے کا علم نہیں تاہم افغان سر زمین پر مذاکرات ہو رہے ہے، طالبان ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہوجائیں تو انہیں معافی مل سکتی ہے، بلوچ عسکریت پسندوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں