12

یوتھ ونگ کا ہرجوان میاں نواز شریف اورکیپٹن(ر) صفدر کے بیانیہ کو آگے لے کرچلے گا،زاہد عدنان گڈو

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ یوتھ ونگ(ن)سٹی صدرزاہد عدنان گڈو نے کہا کہ یوتھ ونگ کا ہرجوان میاں نواز شریف اورکیپٹن(ر) صفدر کے بیانیہ کو آگے لے کرچلے گا،یوتھ ونگ کا ہرجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں جن کو ساتھ لیکر چلیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 67 میںنوٹیفیکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سٹی صدرزاہد عدنان گڈو نے کیپٹن(ر) صفدرکی ہدایت پر ہر حلقہ میں یونٹ سازی کا کام مکمل کیا جارہا ہے،انہوں نے تقریب میں یوسی 67 میں ا نیق احمد خان سرپرست اعلی، عبد الوحید خان صدر، سفیراحمد خان جنرل سیکریٹری کو اپنے ہاتھوں سے نوٹیفیکشن دیے،ان کے ہمراہ ملک آصف رفیق رجوانہ موجود تھے ،اس موقع پریوسی 67یوتھ ونگ کے کے نومنتخب سرپرست اعلی ا نیق احمد خان،نومنتخب صدر عبد الوحید خان نے کہا کہ سٹی صدرزاہد عدنان گڈونے جو ہمیں ذمہ داریاں دیں ہیں ان کی قیادت میںان کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ،انہوں نے کہا گذشتہ روز لگنے والی خبر سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہم مسلم لیگی ہیں اور مسلم لیگی رہیں گئیں، سٹی صدر زاہد عدنان گڈو نے مزید کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکومت آئے روز مہنگائی کے ڈرون حملے غریب عوام پر کرتی رہتی ہے حکمرانوں کی کوئی پالیسی عوام دوست نہیں ہے، حکومت پھر بھی غربیوں کی نمایندہ ہونے کا دعوی کرتی ہے،، کورونا وباء کے باعث بھی عوام کو حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا اور صرف ریلیف کے دعوی کئے جارہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں