11

یوریا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں،گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون،محکمہ زراعت کے مجسٹریٹس کا ڈیٹا طلب

ملتان،حکومت پنجاب نے یوریا کھاد کی مصنوعی قلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے یوریا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں،گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی زرعی ادویات ،کھاد مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ضلعی سطح پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں،جعلی زرعی ادویات، کھاد کی تیاری میں ملوث مافیا کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ سوہنی دھرتی کی فصلیں تباہ کرنے والا مافیا ہمدردی کا مستحق نہیں ہے،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ کاشتکاروں کو کوالٹی ادویات کی فراہمی کیلئے رجسٹرڈ ادویات بیچی جائیں،فصل بہترین ہونے سے کسان خوشحال،ملکی معیشت مستحکم ہوگی،کمشنر نے مزید کہا کہ زرعی ٹاسک فورسز روزانہ کی بنیاد پر نمونہ جات اکھٹا کرکے میرٹ پر مقدمات درج کرائیں،کمشنر نے محکمہ زراعت کے مجسٹریٹس کا ڈیٹا طلب کرلیا،غلط ڈیٹا اپلوڈ کرنے واے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی،کمشنر نے کہا کہ امسال 15 ملین سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے،کاشتکاروں کا معاشی استحکام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈویژنل زرعی ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، زرعی افسران اور کاشتکار نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں