25

یوسی 114 بلی والا میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح،5کروڑ کی گرانٹ سے عوام کے مسائل حل ہونگے،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے یونین کونسل نمبر114بلی والامیں ترقیاتی کاموں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلی والایونین کونسل پاکستان تحریک انصاف کاقلعہ ہے،یہاں کے عوام نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا ہم ان کا احسان نہیں بھول سکتے مشکل وقت میں بھی عوام ہمارے ساتھ تھی اورآج اقتدار میں بھی ہم اسی عوام کی طاقت کی وجہ سے ہیں،حکومت پنجاب نے یونین کونسل بلی والا کو پانچ کروڑ کی گرانٹ جاری کی ہے،جس سے یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے،یہ گلیوں سڑکوں کی تعمیرومرمت سیوریج لائن کی بحالی پرخرچ ہونگے،بجلی کی کم ووٹ ٹیج والے ؑعلاقوں میں نئے ٹرانسفارمرزبھی لگائے جائینگے،انہوں نے کہا عوام کے درینہ مسائل کوسمجھتے ہوئے یونین کونسل119خان پورمڑل میں سیوریج ڈسپوزل کیلئے ایک کروڑ روپیہ اور نوکروڑکے دیگرترقیاتی کاموں کیلئے جاری کرائے جن پرکام شروع ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بلی والاکوبھی دس کروڑ کی گرانٹ دینگے،جس سے یہاں بھی عوامی فلاحی کام ہونگے،حکومت پنجاب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرنے پر مکمل توجہ دیئے ہوئے ہے،عوام کا ایک روپیہ بھی اس سال کے بجٹ سے لاہور واپس نہیں جانے دینگے،بلکہ یہاں کی عوام کاپیسہ ان ہی پرخرچ کرینگے،تاکہ عوام کے درینہ مطالبات پورے ہوں،اس موقع پر میاں خالد خورشید آرائیں،میاں عمران خورشیدآرائیں،میاں فرحان احمدآرائیں،میاں محمداشرف آرائیں،چوہدری محمدسلیم،ملک شکیل آرائیں، محمدولیدحسنین،راناعمران شمشاد،ملک عبدالرو¿¿ف آرائیں، ججی ڈوگر، میاں جمشیداورحاجی الطاف حسین سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا، صوبائی وزیر نے تقریب کے بعد یونین کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی وفات پران کی رہائش گاہوں پرجا کر ان کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیااورمرحومین کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں