9

یوم آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے،ندیم قریشی کا تقریب سے خطاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں شرکت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے،یہ دن ہمیں الگ وطن کے حصول کیلئے اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،اس موقع پر ہمیں اپنے قومی ہیروز اور ان خاندانوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، جن کی قربانیوں اور کوششوں سے یہ وطن معرض وجود میں آیا، انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر شہری اور طالبعلم کو ملکی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کرنا چاہئے، تاکہ یہ ملک مزید ترقی کر سکے،رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا کہ محرم الحرام کی حرمت کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم آزادی سادگی اور پروقار طریقے سے منایا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آزدی کا کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی،تقریب میں پی ٹی آئی رہنما چوہدری خالد وڑائچ، پروفیسر میاں ماجد، طاہرہ نجم، پروفیسر کامران آفاق اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں