9

یوم آزادی کے موقع پر ملک کو معاشی اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کا عہد کرنا چاہئے،چوہدری ذوالفقار علی انجم

ملتان(سٹاف رپورٹر)معروف صنعتکار گروپ چیئرمین ایس ایم فوڈ اور وولکا فوڈ انٹرنیشنل لیمیٹڈ چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ہمیں ملک کو معاشی اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کا عہد کرنا چاہئے،کیونکہ جب تک ہمارا ملک معاشی اقتصادی اعتبار سے مستحکم نہ ہو گا مجموعی سماجی معاشرتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو گا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاشی استحکام کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور امید ہے کہ وزیر اعظم کے انڈسٹری کیلئے کئے گئے اقدامات سے واضح معاشی تبدیلی کے ثمرات بھی نچلی سطح تک پہنچیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایم فوڈ سنٹرل جیل روڈ میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ایس ایم فوڈ کے مختلف شعبہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی اور چوہدری ذوالفقار علی انجم نے ان کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے،چوہدری ذوالفقار علی انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم سمیت بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بھی جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہم اس کے باسی ہیں اس کی تعمیر و ترقی میں ہمارا بھی اتنا ہی فرض ہے جتنا کے ارباب اختیار نے کرنا ہے ہمیں من حیث القوم ملکی سماجی،معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے اپنے اپنے شعبوں میں محنت ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کریں مسلمان ہونے کے ناطے ہم قیام پاکستان کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی شعار اپنائیں اور قائد اعظم کے فرمان کام کام اور بس کام کرتے ہوئے آگے بڑھیں انہوں نے کہا کہ ایس ایم فوڈ گروپ ملکی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے روزگار کے بیشمار مواقع اور ملکی ریونیو میں اپنا ہر ممکن حصہ ڈال رہا ہے،ہمارے ورکرملکی ترقی کے جذبہ سے سرشار ہو کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہا کہ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے وزیر اعظم کے ویژن کلین گرین پاکستان کے مطابق پاکستان میں اربوں پودے اور درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ ہمارا ملک سرسبز و شاداب اور خوبصورتی تازہ آب ہوا کا مسکن بنتے ہوئے بڑھتی آلودگی اور درجہ حرارت کو کم کر سکے تقریب میں ملکی ترقی خوشحالی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں