11

یوم عاشور پر امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی،آر پی او خرم علی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے یوم عاشور کی مجالس جلوسوں کے بخریت اختتام پر اظہارِ تشکر کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن میں یوم عاشور پر امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی،پولیس افسران اور جوانوں نے امن برقرار رکھنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات محنت کی اور پیشہ ورانہ تربیت کا بہترین استعمال کیا آر پی او نے کہا کہ پولیس کے تمام شعبوں اپریشن ٹریفک،سیکیورٹی،سپیشل برانچ،ٹرانسپورٹ،کمیونیکیشن نے امن برقرار رکھنے میں بہترین کردار ادا کیا،آر پی او سید خرم علی نے امن برقرار رکھنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی ہے،علاوہ ازیں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی یوم عاشور کے روز ملتان شہر کے تمام اہم جلوسوں اور مجالس کے حفاظتی انتظامات کا وقتاً فوقتاً معائنہ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ کنٹرول رومز سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ،فیلڈ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کا حوصلہ بلند کرتے اور جلوس و مجالس کے منتظمین رابطے کرتے دکھائی دیئے،ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی،لائسنسداران،سیاسی اکابرین نے بھی امن قائم رکھنے میں اپنی ذمہ داری خوب نبھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں