20

یوم عاشور پر امن و امان کی مثالی صورتحال رہی،وزیر توانائی اختر ملک

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یوم عاشور پر انتظامیہ،سیاسی قیادت اور امن کمیٹی سمیت مذہبی عمائدین کے عزم اور اقدامات کی بدولت امن و امان کی مثالی صورتحال رہی،شہر اولیا کے باسیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ امن کے داعی ہیں اور کسی شرپسندی کی حمایت نہیں کرتے،صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرام الحرام پر مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور فول پروف انتظامات پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کرنے کے بعد امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود،ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی اور ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد سمیت ارکان اسمبلی اور امن کمیٹی کے رکن بھی شریک تھے،صوبائی وزیر توانائی نے بعد ازاں چوک حرم گیٹ پر انتظامیہ کے ہمراہ مرکزی جلوسوں کا بھی معائنہ کیا اور بریفنگ لی،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یوم عاشور کے تمام جلوس بروقت اور پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہونا موثر اقدامات کی بدولت ہے، شہر کی فضاءکو پر امن بنانے میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر ہر قسم کی شر پسندی سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی،جس کے نتیجے میں عزاداری کے تمام مراحل بخوبی سر انجام پاگئے،ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی گئی اور تمام عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی،بعد ازاں صوبائی وزیر نے امن کمیٹی کے ارکان کو امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں