24

یوم عاشور پر 21 حساس جلوسوں سمیت 155 جلوس اور 27 مجالس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس کے سکیورٹی ریڈ الرٹ کے باعث یوم عاشور پر 21 حساس جلوسوں سمیت 155 جلوس اور 27 حساس مجالس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں اور تمام مسالک کی جانب سے مثالی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا گیا،علی شہزاد نے کہا کہ شہر کے حساس مقامات پر 180 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خصوصی سکریننگ کی گئی تاکہ کوئی شرپسند امن کی فضاء متاثر نہ کرسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور پر امن کمیٹی کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر یوم عاشور پر تمام جلوسوں کا ازخود معائنہ کرتے رہے اور چوک حرم گیٹ پر اپنی نگرانی میں جلوسوں کو وقت مقررہ پر شروع کراتے رہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ جلوس اور مجالس کے روٹس پر خصوصی صفائی آپریشن بھی کیا گیا اور لائیسنس داران کی تجاویز پر ٹف ٹائیٹل اور لائٹنگ کے کام بروقت مکمل کئے گئے،جس پر تمام عزاداروں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے،علی شہزاد نے کہا کہ مرکزی جلوسوں کے راستوں پر عزاداروں کی سہولت کیلئے ریت بھی ڈالی گئی تاکہ شدید گرم موسم میں عزاداروں کو سہولت دی جاسکے،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی صورتحال میں رینجرز اور پاک فوج کی معاونت بھی حاصل رہی اور تمام اہم جلوسوں کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے مکمل فعال تھے،انہوں نے یوم عاشور صبر و برداشت اور مذہبی رواداری کے اظہار پر تمام مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کیا،دریں اثناء محرام الحرام پر ضلعی انتظامیہ،سیاسی قیادت اور امن کمیٹی قیام امن کیلئے متحرک رہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی اور امن کمیٹی کے ارکان اور ضلعی افسران گاہے بگاہے کنٹرول روم اور روٹس کا وزٹ کرتے رہے،ڈپٹی کمشنر نے امن کمیٹی کے کرادر کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کمیٹی اور تمام سٹیک ہولڈرز قیام امن کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد رہے تاکہ امن و امان خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جاسکے،اسں موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن کمیٹی کے ارکان کو امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں